the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی کرکٹ ٹیمیں آئ پی ایل ٢٠٢٦ فائنلس میں پھنچے گی

سن رائزرز حیدرآباد اور پنجاب کنگز
رائل چیلنجرز بنگلورو اور راجستھان رائلز
ممبئی انڈینز اور دہلی کیپٹلز
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت فرقہ پرستی کی آگ لگی ہوئی ہے اور اس آگ کو جموں وکشمیر تک پھیلنے سے روکنے کے لئے سیکولر طاقتوں کو متحد ہونا پڑے گا۔سری نگر پارلیمانی نشست کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے بعد این سی صدر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر نوائے صبح کمپلیکس میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں اس وقت جو فرقہ پرستی کی آگ لگی ہوئی ہے، اگر اس آگ پر فوری طور پر قابو نہیں پایا گیاتو ایسے



شعلے بھڑکیں گے جو نہ صرف بھارت بلکہ ریاست جموں وکشمیر اور سرحد پار تک جائیں گے، وقت کا تقاضہ ہے کہ سیکولر طاقتیں متحدہ ہوکر ریاست جموں وکشمیر کو فرقہ پرستی کی آگ کی نذر ہونے سے بچائیں۔اس انتخابی جلسہ جس میں این سی کارگذار صدر عمر عبداللہ اور ریاستی کانگریس صدر جی اے میرکے علاوہ دونوں جماعتوں کے سرکردہ قائدین بھی موجود تھے، سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا ہمارا دشمن مشترکہ ہے، اس لئے ہمیں تمام رنجشیں اور دوریاں بالائے طاق رکھ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ صرف اور صرف اسی صورتحال میں ہم کامیاب و کامران ہوسکتے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.